اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر سپریم کورٹ کا کمیشن بنانے کا کہا ہے، 4 حلقے الیکشن ٹربیونل کے پاس تھے، عدالتی کاموں میں مداخلت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرزکی چھپائی اور تقسیم پاک فوج کی ذمےداری تھی، تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں، تحریک انصاف کی اپنی کمیٹی نے شکست کی وجہ میرٹ پرٹکٹ نہ دینابتائی، ان کے اپنے کمیشن نے بتایا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پیسا چلا، عمران خان!وائٹ ہاؤس میں پٹرول بم لیکر جائیں، لگ پتاجائے گا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 4 حلقوں کے نتائج کھولنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس تھا، تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن میں لوگ ایک دوسرے کے دست و گریبان تھے، عمران خان کے کان میں کوئی بات کہتا ہے وہ اس پر کہانی دھڑلیتے ہیں، وہ دھاندلی کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے، دنیا کا کوئی ملک دارالحکومت میں بلوے کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں، امید کرتا ہوں کہ عمران خان دھرنے ختم کر کے پارلیمنٹ میں آئینگے۔