فلپائن میں چینی سفارتخانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا گروہ گرفتار

Philippines

Philippines

منیلا (جیوڈیسک) فلپائنی حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر حملے کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار تین افراد چینی سفارتخانے اور ایک بڑے کاروباری مرکز پر بھی حملے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

سیکرٹری انصاف لیلاڈی لیما نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز منیلا ایئرپورٹ پر حملے کی کوشش میں گرفتار تینوں افراد سے پٹرول بم اور آگ لگانے والے کریکر ملے ہیں اور وہ چینی سفارتخانے اور ایک بڑے کاروباری مرکز پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔