گجرات کی خبریں 3/9/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) جاگیردار چوہدری گل نواز جٹ رندھا وا ہوتی لاہوتی علمبردار المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار کی ہمشیر ہ محترمہ چوہدری انصر رندھاوا کی اہلیہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی قبرستان دارہ گلاب شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل پانچ ستمبر کو محلہ عید گاہ میں ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت قاری عامر رضوان قادری نے اپنے بیان میں ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ہے جسکی وجہ سے بارش کے دوران پورے شہر میں پانی کھڑا رہا اور شہر میں سیلاب کی سی صورتحال نظر آئی ٹی ایم اے کے حکام پلاننگ کرتے تو صورتحال بہتر ہو سکتی تھی انہوں نے کہا ہے کہ گجرات شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے صفائی کا عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ‘ لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے ۔ جبکہ کئی ایک مقامات پر مکانات بھی گر چکے ہیں ۔ حکام اس سلسلہ میں فوری نوٹس لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ہوش کے ناخن لیں چاہیے کیونکہ اس وقت پاکستان نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور پاکستان کے دشمن چاروں طرف سے پاکستان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں ۔ اگر حکومت یا اپوزیشن نے اس صورتحال میں کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے موجودہ صورتحال میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) اولیاء کرام کے آستانے محبت اور امن کا درس دیتے ہیں پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی نے اولیا ء کرام کے اس مشن کو آگے بڑھایا ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مفتی سید جمال الدین بغدادی آف فیصل آباد نے ممتاز روحانی شخصیت پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی سروری قادری کے عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ اپنے حسن سلوک سے اسلام کی تبلیغ کی اور لوگوں تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغام پہنچا برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیاء کرام کی محبتوں سے پھیلا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ کسی کو حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھیں کیونکہ کوئی بھی اللہ تعالیٰ کا محبوب ہو سکتا ہے ۔ اور ہم نادانست طور پر اللہ تعالیٰ کے محبوب کی شان میں گستاخی نہ کر سکیں ۔ سید نادر حسین شاہ سرور ی قادری نے ملہو کھوکھر کے قرب و جوار میں اسلام کی تعلیمات کو پھیلا اور لوگوں کو محبت کا درس دیا سجادہ نشین سید عثمان حیدر گیلانی سرور ی قادری نے کہا ہے کہ آستانہ عالیہ ملہو کھوکھر میں پیر سید نادر حسین شاہ سرور قادری کے مریدین اسلام کے تبلیغ کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ سید عارف شماز قادری نے کہا ہے کہ پیر سید نادر حسین گیلانی سروری قادری نے لوگوں سے محبت کا پیغام دیا ۔ اور آج بھی اس آستانہ سے یہ ہی پیغام دنیا تک پہنچ رہا ہے ۔ حاجی محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے پیر نے ہمیشہ لوگوں کو انسانیت کے احترام کا درس دیا ۔ اور ہم بھی اس پر عمل پیرا ہیں ۔ ممتاز مذہبی رہنما محمد عارف عطاری قادری نے کہا ہے کہ ملہو کھوکھر میں اولیاء کرام کا خاص کرم ہے اور اس علاقہ میں اولیاء کرام کی تعلیمات کی وجہ سے اسلام پھیلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ضلع گجرات کے ممتاز روحانی شخصیت پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی سروری قادری کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ عرس کی تقریبات کی صدارت پیر سید عثمان حیدر گیلانی سروری قادری نے کی ۔ جبکہ تقریبات کی نگرانی سید عارف شماز قادری نے کی ۔ تقریبات کا آغاز غسل دینے کی تقریب سے ہوا ‘ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سے پیر سید ولی حسین شاہ کے حکم پر محمد یونس نقشبندی ‘ محمد اقبال نقشبندی ‘ منصور احمد نقشبندی ‘ علی رضا نقشبندی اور محمد عرفان نقشبندی نے پیر سید عثمان حیدر گیلانی سروری قادری اور سید عارف شماز قادری کی معیت میں دربار شریف کو غسل دیا اور چادر چڑھائی خصوصی محفل بعدازا عشاء منعقد ہوئی جس میں نقابت کے فرائض محمد عمران چشتی نے سرانجام دیئے ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری نور احمد چشتی ‘ قاری خادم بلال اور ڈاکٹر محمد یعقوب نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممتاز ثناء خوان رسول سید زبیب رسول ‘ قاری احمد رضا جماعتی ‘ سید دلدار شاہ عارف عطاری ودیگر نے پیش کی ۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )پولیس گردی ہمیں اپنے حقوق لینے سے نہیں رو ک سکتی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر فیضان خالد بٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پولیس ہمیں تنگ کر رہی ہے ہمارے گھروں میں روزانہ پولیس چھاپے مار رہی ہے اور ہمارے کارکنوں کو حراساں کیا جا رہا ہے ۔ فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ ہم قائد تحریک عمران خان کی سربراہی میں اپنے حقوق کیلئے ڈٹ ہوئے ہیں ۔ اور ہمیں کوئی قوت روک نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ملک میں استحکام جمہوریت کیلئے کام کر رہی ہے ۔ عمران خان کی سربراہی میں تمام جماعتیں حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں ۔ گجرات سے سینکڑوں کارکن ہمارے ساتھ اسلام آباد میں موجود ہیں ۔
۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات کے مختلف تھانوں کی پولیس نے مشترکہ ٹیموں نے ضلعی صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ فیضان خالد بٹ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور اہل خانہ کو حراساںکیا یاد رہے کہ ہر چند گھنٹوں بعد پولیس کی پارٹیاں چھاپے مارتی ہیں ۔ اور اہل خانہ حراساں کیا جاتا ہے ۔ اور کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو حراساں نہ کریں ورنہ پولیس کو جواب دینا پڑے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی راہنماء صاحبزاہ سید پیر محفوظ شاہ مشہدی ایم پی اے نے مرکز اہل سنت جامعہ شاہ ولائیت جناح روڈ گجرات میں دیگر علماء کرام کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پاس شدہ قرار دادوں مخدوم جاوید ہاشمی کے موقف اور چوہدری اعتزاز احسن کے غیر جانبدرانہ وضاحت کے بعد اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات کی منظوری جس میں سانحہ ماڈل ٹائن کی ایف آئی آر کا اندراج اور مزید دفعات کا معاملہ تھا منظوری کے اور عمران خاں کے موقف کہ انتخابا ت میں دھاندلی کے مطالبات ماننے کے بعد دھرنوں کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا انہوں نے کہاکہ ہم مشترکہ طور پر عمران خاں اور پروفیسر علامہ طاہر القادری سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری پاکستان کے استحکام اور جمہوریت کی بقاء کے لیے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کریں انہوں نے کہاکہ چوہدری اعتزاز احسن کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں موقف کی بھرپور حمائیت کرتے ہیں اور اس وقت جموریت کا تسلسل ملک کی بقاء کے واسطے جاری رہنا چائیے انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے لوگوں پر پولیس تشدد اور پی ٹی وی کے آفس پرحملے کی بھی مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ وہ نواز حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو مطالبات منظور کیے گئے کمیشن قائم کیے جانے کے معاملات ہیں ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ مزید احتجاج کا راستہ روکا جائے انہوں نے کہاکہ حالات کا تقاضا ہے کہ عمران خاں اور طاہر القادری دھرنے ختم کریں اور جن مسائل کا وہ شکار ہیں وہ مسائل عدالتوں میں پیش کریں اور حکومت کی طرف سے درج مقدمات اور حکومت پر درج مقدمات کو عدالتوں کے ذریعے نمٹنا جائے انہوں نے کہاکہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کا جو موقف ہے وہ ہی ہمار ا موقف ہے ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مستحکم ہونا چائیے موجود ہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور حکومت بجلی مہنگائی بے روزگاری کے مسائل پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دے اس موقع پر تنظیم العلماء اہل سنت کے ضلعی صدر قاری محمد ارشد نقشبندی ، صاحبزادہ پیر نوید نعیم گیلان مجددی آستانہ عالیہ چورہ شریف ، صاحبزادہ پیرشبیر سیفی گنجاہ، صاحبزادہ قاری زاہد قادری، علامہ نصیر احمد اویسی ، علامہ قاری عنصر محمود انجم جلالی سمیت دیگر علماء کرام موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر قیادت منتخب عوامی نمائندگان اور معززین کے وفد نے ملاقات کی اور شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی امداد کے لئے ایک کروڑ 17لاکھ 50لاکھ روپے کے عطیات پیش کئے۔ وفد میں ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی ایز چوہدری شبیر رضا، میاں طارق محمودو دیگر شامل تھے۔ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران ایم پی اے چوہدری شبیر رضا نے 42لاکھ روپے، میاں طارق محمود نے 25لاکھ روپے ۔ نوابزادہ مظہر علی خان 10لاکھ روپے، عاطف جامی آف گرینڈ سٹی5لاکھ روپے، صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن چوہدری سجاد حسین 10لاکھ روپے، میڈیکل سٹو ر ایسویسی ایشن 5لاکھ روپے اور چوہدری افتخا ر احمد آف کھاریاں نے نے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں جمع کرائے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس موقع پر متاثرین کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دینے پر ڈی سی او گجرات کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ، ارکان اسمبلی اور ضلع بھر کے مخیر حضرات کے بھر پور تعاون کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستانی قوم متاثرین شمالی وزیر ستان کی بحالی تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کے ہر طبقہ کے افراد نے شمالی وزیر ستان کے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب کے ریلیف فنڈ میں دو کروڑ 80لاکھ روپے کے عطیات جمع کرائے جا چکے ہیںجبکہ موجود عطیات کے بعد ضلع گجرات سے وزیر اعلی پنجاب کے ریلیف فنڈ میںجمع کرائی جانے والی رقم 4کروڑ وپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جعلی ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او ہیلتھ اور دیگرا فسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے جعلی اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والے اور غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹو ر چلانے والے درجن سے زائد افراد کے کیسز کا جائز ہ لیا گیا اور متعدد کو مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی سفارش کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات فرح شیر گوندل کی پریس ریلیز کے مطاب حکومت پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 30 ستمبر 2014 تک پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ۔شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور بعد ازاں بھاری جرمانہ سے بچیں جو ٹیکس گزاروں کو ابھی تک ڈیمانڈ نوٹس نہیں مل سکے وہ فی الفور دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے رجوع کریں اور ڈیمانڈ نوٹس حاصل کرکے بروقت پراپرٹی ٹیکس ادا کرکے رعایت سے مستفید ہوں ۔اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات کے دفاتر عوام کی سہولت کیلئے اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ۔