اسلام آباد (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سال دو سال بعد عمران خان نہیں ہوں گے، تحریک انصاف کے سربراہ وہ بن جائیں گے۔
مرید حسین قریشی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی سب کو یقین دلاتے تھے کہ وہ فوج کے آدمی ہیں، انہوں نے حلقے میں مشہور کر رکھا ہے کہ وہ آرمی کے آدمی ہیں۔
مخدوم مرید کے مطابق شاہ محمود نے کہا آپ میرا ساتھ دیں، سال 2 سال بعد پارٹی کا سربراہ میں ہونگا، انہوں نے 2011 میں بتایا وہ جنرل سے ملاقات کیلیے ابوظہبی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شاہ محمود کو گدی نشین نہیں مانتا، گدی نشین اسٹیج پر کھڑے ہو کر ڈانس نہیں کرتے۔