اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی ممتاز ترین سروے رپورٹ میں عمران خان کو صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جلد بازی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، عدالتی کمیشن کی رورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انہیں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرنا چائیے۔
گیلپ سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ عمران خان استعفے کے بجائے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظارکریں، اسی سروے رپورٹ میں 62 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ناقابل اعتبار شخصیت ہیں ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔