لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں پچھلے کئی گھنٹوں سے مسلسل تیز اور ہلکی بارش جاری ہے جس سے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آ گئے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، لاہور میں مسلسل جاری رہنے والی بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
کئی گھنٹوں جاری رہنے والی بارش کے باعث لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشں کا یہ سلسلہ پیر کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔