حیدرآباد (جیوڈیسک) ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی کے حکم پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدر رضا اورایس پی سٹی عمر طفیل کی زیر نگرانی ضلع حیدرآباد میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن جاری ہے،حیدرآباد پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں جبکہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 19 مشکوک نوجوانوں کو حراست میں لے کر 9 موٹر سائیکلیں اور 2 کاریں ضبط کرلیں ، بغیر نمبرپلیٹ، بغیرکاغذات، غیر قانونی لائٹس اور و غیرقانونی ہارن والی 87 گاڑیوں کے 47 ہزار 2 سو روپے کے چالان کئے گئے ‘ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتیوں اور لوٹ مارمیں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
تھانہ حسین آباد کی حد ود میں مسلح ملزمان ایک شخص سید محمد شاہ زیب سکنہ پیپلز کالونی یونٹ نمبر 4سے دو موبائل فون چھین رہے تھے کہ اسی دوران تھانہ حسین آباد کی پولیس موبائل پہنچ گئی اور بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان یاسر عرف سنی سہتو سکنہ شیدی گوٹھ قاسم آباد اور حاکم علی عر ف فیصل سکنہ حبیب شاہ محلہ حسین آباد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ میگزین و گولیاں اور سید محمد شاہ زیب سے چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلئے، ہوسٹری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش اشرف کو نذیر ٹھاکر کی زمین کے پاس سے شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 20 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔