راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان سنی تحریک نے 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک گیر یوم یکجہتی پاک فوج منانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اس دن کی نسبت سے ملک بھر میں ریلیاں، کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ اس امرکا اظہار محمد ثروت اعجا زقادری نے جڑواں شہروں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال بہت نازک اور حساس ہے۔
حکومت اپنے حواس قابو میں رکھے عما رتوں کی حفا ظت اپنی جگہ اہم ہے لیکن انسانی جانوں کاتحفظ اس سے بھی اہم تر ین ہے وزیراعظم نوازشریف ملک کو سیاسی بحران سے نجات دلانے کیلئے عمران خان اور طاہرالقادری سے ازخود رابطہ کرکے مذاکرات کی دعوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے مذاکرات کا مشورہ دینے والے آج پرامن مظاہرین کیخلاف طاقت کے بے دریغ استعمال کا مشورہ کیوں دے رہے ہیں۔