چکوال (جیوڈیسک) سیاسی بحران میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی، وزیروں اور مشیروں کا کردار انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ سوائے ضلعی صدر کے کسی رکن اسمبلی یا وزیر نے ہمدردی کا ایک بول تک بولنا گوارا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نظریاتی رہنما صوبیدار اکرم اعوان نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نااہل مشیروں اور وزراء نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو آج مشکل میں پھنسا د یا ہے، سردار ذوالفقار کھوسہ، راجہ ظفر الحق، پیر صابر شاہ سمیت کئی مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکن اوررہنما آج مفاد پرست ٹولے کی وجہ سے میاں نواز شریف سے دور بیٹھے ہیں۔