سرگودھا (جیوڈیسک) ڈی پی او راجہ بشارت محمود کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ و منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ریاض سے چرس 510 گرام، وحید سے چرس 236 گرام، مزمل حسین سے شراب 20 بوتل،سید اور قمر شہزاد سے شراب 11 بوتل، علی مرتضیٰ سے شراب 5 بوتل برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔
جبکہ اس دوران خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب مزید 6 اشتہاریوں اور 3 عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کیا گیا جن کے نام محمد اقبال، غلام حیدر، مناظر علی، محمد قیصر، آمنہ بی بی، امان اﷲ، ارشد عرف شادو ، محمد ارشد ، خان محمد شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔