واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ داعش شدت پسندوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔نائب امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر اوباما کی اس دھمکی کی تائید کی ہے جس میں انہوں نے شدت پسند تنظیم داعش کو جہنم واصل کرنے کا کہا تھا۔
ایک تقریب سے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ ہم داعش شدت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور جہنم رسید کریں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ داعش جنگجوؤں کے خلاف اس وقت تک جنگ لڑیں گے جب تک مشرق وسطیٰ میں ایک فورس کے طور پر اس گروپ کا وجود ختم نہیں ہوجاتا ہے۔