یہ جادو نہیں جناب بلکہ ایک آرٹسٹ کے فن کا کمال ہے

Artist

Artist

برلن (جیوڈیسک) یہ درخت دیکھ کر حیران ہونے کی ضرورت بالکل بھی نہیں کیونکہ یہ کوئی جادو نہیں بلکہ ایک ماہر آرٹسٹ کے فن کا شاندار مظاہرہ ہے۔جی ہاں جرمنی سے تعلق رکھنے والے ڈینئیل نامی آرٹسٹ نے اس درخت پر اپنے فن کا جادو جگاتے ہوئے۔

ایسے انداز میں پینٹنگ کی ہے کہ یہ ہوا میں معلق نظر آتا ہے۔ فن کے اس شاندار نمونے کو دیکھ کر لوگ نہ صرف دنگ رہ جاتے ہیں بلکہ رک کر ماہر فنکارکو اس کی شاندار صلاحیتوں کی وجہ سے داد سے بھی نوازتے ہیں۔