تھائی لینڈ میں الٹا گھر فن تعمیرات کا انوکھا شاہکار

Home

Home

پھوکٹ (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کا الٹا گھرفنِ تعمیرات کا انوکھا شاہکار ہے، جس کا فرش آسمان کی جانب اور چھت زمین کی طرف ہے۔ سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہر تعمیرات اور باصلاحیت آرٹسٹ نے تھائی لینڈ کے شہر پھوکٹ میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا منفرد گھر تعمیر کر لیا ہے۔

جسے دیکھتے ہی آپ الجھن کا شکار کا شکار ہو جائیں گے کیونکہ اس مکان کی چھت پیروں کے نیچے اور فرش سِر کے اوپر ہے۔ سیاحتی مقاصد کے تحت 8 لاکھ ڈالر کی لاگت سے اوپر سے نیچے کی جانب تیار کردہ۔

بان تی لنکا (Baan Teelanka) نامی اس انوکھے گھر میں سجاوٹ کے ساتھ ساتھ کچن سے لیکرٹوائلٹ اور پلے ایریا لیکر گارڈن تک ہر چیز انتہائی مہارت اور ذہانت سے ڈیزائن کی گئی ہے۔

کئی فٹ اونچے اس گھر کے ڈیزائن اور آرائش میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اس میں ایک عام گھر کی طرح تمام خصوصیات موجود ہوں۔ اس کے مالکان کو اُمید ہے کہ تھائی حکومت کے اشتراک سے سیاحتی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے خصوصی طور پر تعمیر کیے گئے اس منفرد گھر کو دیکھنے ہر ماہ کم وبیش 10 ہزار افرادیہاں کا رُخ کریں گے۔