جان کیری نے شارق ظفر کو مسلم برادریوں کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا

Shariq Zafar

Shariq Zafar

واشنگٹن (جیوڈیسک) مسلم برادریوں سے تعلقات کا مقصد مشترکہ اہداف کا حصول اور امریکی خارجہ پالیسی کو فروغ دینا ہے۔ یہ اعلان محکمہ خارجہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا۔

جس میں جان کیری نے بتایا کہ شارق ظفر انسدادِ دہشت گردی کے قومی سینٹر میں ہوم لینڈ ، سائبر اور پرتشدد انتہا پسندی کے انسدادی گروپ میں معاون سربراہ کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

اِس حیثیت میں ، وہ وفاقی محکموں اور اداروں کے ساتھ مربوط سٹریٹجک منصوبہ بندی کے سلسلے میں کام کرتے رہے ہیں۔ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے ، جو کسی طور پر ، اِس قسم کی دہشت گردی کا پرچار نہیں کرتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دوسرے امریکی صحافی کے قتل کی اِس گھناونی حرکت کی مذمت کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اب بھی کئی امریکی شام میں یرغمال ہیں ، جن کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔