بالی وڈ (جیوڈیسک) تاہم بالی وڈ اداکارہ باکس آفس پر اپنی فلم کے حوالے سے بات نہیں کر رہی بلکہ حقیقی زندگی بارے کہتی ہے کہ میں جسمانی طور پر کسی کی پٹائی کر سکتی ہوں اور میرے خیال میں ہر عورت کو اپنا دفاع کرنے کے لئے اس طرح کی تربیت لینی چاہئے۔
اس کا کہنا ہے کہ فلم کے لئے اپنے جو مسل تیار کئے تھے اب وہ لگ بھگ ختم ہو گئے ہیں اور اس کا جسم اپنی اصل حالت کی جانب لوٹ رہا ہے۔ پریانکا جو فلم میں منی پور کی ایک باکسر میری کوم کا کردار ادا کر رہی ہے کہتی ہے کہ مسل تیار کرنے کے دوران ایک خاص قسم کی توانائی پیدا ہوئی جو مسل ختم کرنے کے بعد بھی میرے اندر موجود ہے۔
اب میراتجربہ اتنا ہو چکا ہے کہ کسی مد مقابل باکسر سے بھلے ہی فائیٹ جیت نہ سکوں لیکن اس کو ٹف ٹائم ضرور دے سکتی ہوں۔ میرے خیال میں ہر عورت کو ذاتی دفاع کے لئے اس طرح کی پریکٹس کرنی چاہئے۔