فرانس سے 126 لڑاکا طیاروں کی خریداری معاہدے کے قریب پہنچ گئے : بھارت

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ رائنا نے کہا ہے فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ سے لڑاکا طیاروں کی خریداری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سودے کی مالیت 22 ارب ڈالر ہو گی۔ بھارت فرانس سے 126 رافیل لڑاکا طیاروں کے حصول کیلئے عرصہ دراز سے تگ ودو کر رہا ہے۔ اروپ نے معاہدے کی ڈیڈ لائن تو نہیں دی بس اتنا کہا یہ جلد طے پاجائیگا۔