ملک کو موجودہ درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جوان خود کو تیار رکھیں، آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک کو موجودہ درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے افسر اور جوان خود کو تیار رکھیں۔

پی ایم اے لانگ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ افسران جنگ میں بہادری، کردار، قابلیت سے جوانوں کے لیے نمونہ بنیں جنگ میں افسران اپنے علم، عزم، کردار سے جوانوں کو متاثر کریں۔