رکن کا نگریس کے سامنے احتجاج کرنیکی سزا، بھارتی لڑکی اغوا کے بعد قتل

India

India

کلکتہ (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں کانگریس کے رکن کے سامنے احتجاج کرنے والی لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، باپ کو تشدد سے بچانے والی بیٹی کی لاش اگلے روز ریل کی پٹریوں پر برہنہ حالت میں ملی۔

واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر پنچایت میں فیصلے کے بعد غریب کسان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

والد کو تشدد سے بچانے کے لئے لڑکی نے کانگریس کے رکن اور علاقہ کونسلر کے سامنے احتجاج کیا اور مار پیٹ روکنے کی اپیل کی جس کی سزا اسے اغوا اور زیادتی کے بعد موت کی صورت میں ملی۔

لڑکی کی شناخت کے بعد والد نے 13 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔