یورپی یونین کی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دھمکی

European Union

European Union

تل ابیب (جیوڈیسک) یورپی یونین نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقوں میں غیرقانونی یہودی کالونیوں کی تعمیر کا عمل جاری رکھا تو ان کالونیوں میں تیار ہونے والے دودھ اور چکن کی درآمد پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔

یورپی یونین نے صہیونی حکومت کوتین ہفتوں کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات اور اسرائیل میں بنائی جانے والی مصنوعات کو علیحدہ علیحدہ کرے ورنہ اس کی دیگر مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کے ہائی کمیشن نے اسرائیل کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔