اسلام آباد (جیوڈیسک) چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ آصف زرداری کہتے ہیں چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حکومت، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کا دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔