چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونا افسوسناک ہے، سابق صدر آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

=سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے بحران کے باعث چین کے صدر کا غیر معمولی دورہ ملتوی ہوا جو افسوسناک ہے اب حکومت چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کرے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین اسلام آباد میں بحران کو ختم نہیں کرا سکے ہیں، حکومت اسلام آباد میں جاری مسئلے کا فوری طور پر پرامن حل تلاش کرے اور ذہنی انتشار کا باعث بننے والا تعطل فوری ختم کیا جائے۔