اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے گلے شکوے ہوتے ہیں مگر موجودہ حالات میں ایک ہونا ہم سب کیلئے بہتر ہے، قومی اسمبلی میں خطاب کےئ دوران انہون نے کہا کہ جب بھی ملک میں ایسا کوئی موقع آئے ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر آئین کی سربلندی کیلئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کرنا ہو گا۔ جب میرے استعفے کی بات ہوئی تو اپوزیشن نے مجھے سپورٹ کیا۔
مجھے اقتدار کی کوئی فکر نہیں ،وزیر اعظم بننا پھولوں کی سیج نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی اور قادری سے بات کر رہے ہیں، نواز شریف نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے دوست ممالک کے صدور نے دورہ ملتوی کر دیا جس سے معیشت کو نقصان ہوا، انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار علی خان کے بیان پر اعتزاز احسن اور دیگر ساتھیوں سے معذرت کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ تمام معاملات کو مل جل کر حل کریں گے۔