کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمر جنسی پلان ترتیب کے دوران برسات عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جائیں علاقائی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی بروقت فراہمی کے لئے یونین کونسل کی سطح پر شکایاتی مراکز کو فعال کیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ یونین کونسل نمبر3کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات اور متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ برساتی پانی کی نکاسی کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کے لئے صفائی کے حوالے سے جاری عمل کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے ۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے XENمحمد زاہد اور شاہ رخ نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے جاری انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی پلان کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے دوران برسات عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوران برسات دفاتر سے رابطے میں رہیں بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی نمبر1ریشم گلی ،سبزی گلی مثالی پارک کے اطراف علاقوں اور مدینہ مسجد روڈ پر سیوریج کے حوالے سے مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کار کردگی کو مایس کن قرار دیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور برسات سے قبل علاقائی سطح پر سیوریج کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں۔