موجودہ سیاسی ہلچل پاکستانی معیشت کے لیے منفی ہے، موڈیز

 Moody's

Moody’s

نیویارک (جیوڈیسک) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں جاری سیاسی بے یقینی کو پاکستانی معیشت کے لیے منفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ دھرنے اور سیاسی بے چینی مزید جاری رہے تو پاکستان کے آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں سے تعلقات مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ موڈیز کے مطابق پاکستان میں موجودہ سیاسی ہلچل معیشت کے لیے منفی ہے اور یہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے تعلقات کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں سے پاکستانی حکومت کو فنڈز ملنا نہایت ضروری ہے۔ موڈیز نے پاکستانی میں جاری سیاسی بے یقینی کا ذمہ دار عمران خان اور طاہرالقادری کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ مزید جاری رہے تو معیشت مشکل پڑ سکتی ہے۔

موڈیز نے امکان ظاہر کیا کہ رواں ماہ ستمبر کے آخر تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے 54 کروڑ ڈالر قرض کی قسط مل جائیگی۔ موجودہ حکومت کو ٹیکس مراعات کم کرنے، سرکاری اداروں کی نجکاری سمیت توانائی بحران کا نکالنا ضروری ہے جو حکومت کے لیے مشکل فیصلے ہیں۔