اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ نے چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے دورے پرآنے والے تھے۔
تاہم اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پراتفاق کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتی سطح پر چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ طے کی جارہی ہے اور ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔