سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی کمی طلباء طالبات کا مستقبل تاریکی میں پڑنے لگا سرکاری سکولوں کو کھلے آج انیس روز گزر گئے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی کمی طلباء طالبات کا مستقبل تاریکی میں پڑنے لگا سرکاری سکولوں کو کھلے آج انیس روز گزر گئے مگر طلباء وطالبات کو تا حال درسی کتب فراہم نہیں کی جاسکیں حکومت کے مفت تعلیم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے بازارمیں بھی سرکاری سکولوں کی کتابیں ناپید طلباء و طالبات دن بھر کتابوں کی تلاش میں سرگرداں مگر کتابیں بازار میں بھی دستیاب نہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلانات تو کیے گئے۔

تمام سکولوں میں درسی کتابیں بچوں کو مفت فراہم کی جائیں گی مگر یہ اعلان صرف اعلان کی حد تک ہی رہا سرکاری سکولوں کو کھلے آج انیس روز گزر گئے مگر سکولوں میں درسی کتب نہ ہونے کے باعث نظام درس بھی تا حال شروع نہ سکا طلباء و طالبات نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ہے ہمیں جلد کتابیں فراہم کی جائیں تاکہ ہم اپنی پڑھائی کو جاری کرسکیںاس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ہمیں جتنی تعداد میں کتابیں فراہم کی گئیں ہم نے تمام سکولوں میں بھجوا دیں۔