کاروباری ہفتے کا اختتام، روپے کی قدر میں اضافہ

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ہفتے کے دوران برطانوی پائونڈ کی قدر روپے کے مقابلے میں دو روپے پندرہ پیسے، یورو کے مقابلے میں ایک روپے چہتر پیسے جبکہ سوئس فرینک کے مقابلے میں ایک روپیہ انچاس پیسے کم ہوئی۔

تاہم ہفتے کےدوران امریکی ڈالر کی قدر چالیس، آسٹریلوی ڈالر کی قدر تریپن جبکہ کینڈین ڈالر کی قدر میں گیارہ پیسے اضافہ ہوا۔