صومالیہ، عابدی گوڈین کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ

Somalia

Somalia

صومالیہ (جیوڈیسک) صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب رہنما احمد عابدی گوڈین کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

صومالی حکومت کے مطابق القاعدہ سے منسلک باغی گروپ الشباب نے ملک میں دہشت گرد کارروائیاں بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دہشت گرد تنظیم نے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔