ضلع کورنگی کی حدود میں صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، عبدالراشد خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون میں قائم فیملی پارکس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے پارکوں کی ناگفتہ بہ حالات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ باغات شاہ فیصل زون کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر فیملی پارکوں کی حالت کو درست کیا جائے اور سرسبز ماحول کے ساتھ فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامت کی بہتری سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،سنیئر ڈائریکٹر پارک جاوید علی خان ،ندیم شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالکریم اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر قائد کا صاف ستھرا ،سرسبز اور صحت مند ماحول کے حوالے سے مثالی ضلع بنا یا جائے گا۔

۔انہوں نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں کی تزئن و آرائش اور اس پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرکے عوام بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کے تمام زون کو ہدایت کی کہ بلدیاتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایا ت کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی امور کی انجام کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی تمام محکما جاتی افسران محکمانہ کا رکردگی کو بہتر بنا ئیں اور علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan