بورے والا: یوم دفاع کے موقع پر طفیل آباد میں پر وقار تقریب

Burewala

Burewala

بورے والا (جیوڈیسک) یوم دفاع کے موقع پر نواحی گائوں 253ای بی طفیل آباد میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں گریژن کمانڈر اوکاڑہ بریگیڈئیر محمد فاروق نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پاک فوج کے چا ک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی، ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم، ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے بھی مقامی انتظامیہ اور شہریوں کے ہمراہ پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم دفاع کی تقریب سکولوں کے طلبہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔