آج بھی ملک ہم سے چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ والا جذبہ مانگ رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

Nasir Abbas Jafri

Nasir Abbas Jafri

اسلام آباد: مجلس و حدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم ملکی دفاع اور وقار کی خاطر دشمن کے مقابلے میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اپنے عظیم سپوتوں ،سپاہیوں اورشہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یوم دفاع اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرنے اور باطل کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے۔اس دن ہماری بہادر افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے اور اسے اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام و نا مراد کیا تھا۔ میجر عزیز بھٹی عزیز شہید سمیت فوج کے دیگر شہداء نے اپنی قیمتی جانیں دیکر ملک کا دفاع کیا جس پر آج پوری قوم فخر کرتی ہے، اس دن پوری قوم نے پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہوکر ثابت کیا تھا کہ وہ دشمن کے مقابلے میں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج بھی ملک ہم سے چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ والا جذبہ مانگ رہا ہے۔ آج اس ملک پر کرپٹ اور جابر حکمران مسلط ہوگئے ہیں جنہوں نے غریبوں کا خون چونس لیا ہے، جہنوں نے عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں بکھیردیں ہیں، جنہوں نے اپنے ہی عوام کا خون بہا دیا اور مظلوموں کو ان کا حق نہیں مل رہا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں اس وقت آزاد ہوگا جب یہاں کے عوام کو ان کی مرضی کے مطابق حکمرانوں کے انتخاب کا موقع ملے گا، جب ان کے بنائے ہوئے ہیں نمائندے ہیں پارلیمنٹ میں پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئر مین خیرالعمل فائونڈیشن نثار علی فیضی کی ہدایت پر پنجاب اور کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خیرالعمل فائونڈیشن کے رضا کاروں نے امدادی سر گرمیاں شروع کر دیں اوراس ساری صورتحال کی نگرانی کے لیے ہیڈ آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا اس موقع پر نثار علی فیضی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی خیرالعمل فائونڈیشن سیلاب سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھو ڑے گی اور اس مشکل سے باہر نکالنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔ بھارت کی طرف سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں حکومت پاکستان کو پیشگی اطلاع نہ دینا ظلم ہے اور حکومتی اداروںکی طرف سے بھی ایسے سانحات کے تدارک کے لیے منصوبہ بندی کا نہ ہونا مجرمانہ غفلت کا عندیہ دیتی ہے انہوں نے ملکی و بین الاقوامی مخیر اداروں اور شخصیات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادی سر گرمیوں کے لیے دل کھول کر عطیات دیں اور اس سلسلے میں میڈیا سے بھی توقع کی کہ وہ پوری دنیا کی توجہ اس سانحہ کی طرف مبذول کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ۔ نثار علی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فائونڈیشن نے ماضی میں متاثرین سیلاب کے لیے کروڑوں مالیت کی امدادی مہم چلائی تھی اور اسوقت بھی ملک بھر کے مختلف اضلاع میں مکانات ،سکول،کلینک، ہسپتال اور پانی کے سینکڑوں منصوبوں پر کثیر فنڈز خرچ کر رہی ہے۔