شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہمیں 6 ستمبر شایان شان طریقے سے منانے چاہئے۔ محمد عمران سلفی

PHOTO LALYANI

PHOTO LALYANI

مصطفی آباد/للیانی : دفاع پاکستان کی جنگ لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی شہادت پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے جانوں کے نذرانے دے کر ہماری حفاظت کی۔ اگر وہ 1965 کو جانوں کے نذرانے دے کر دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں نہ ملاتے تو شائدآج ہم آزادی کا سانس نہ لے رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں مصطفی آباد للیانی وہ واحد مقام ہے جہاں 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے 55 شہید دفن ہیں۔ ان کی یاد گاروں پر کوئی بھی سرکاری تقریب نہ ہونا قابل افسوس عمل ہے، شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہمیں 6 ستمبر شایان شان طریقے سے منانے چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی نے صحافیوں کے ہمراہ شہدا کی یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہد عمر،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی،سید اسرار احمد زیدی شاہ، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، حافظ طاہر اقبال و دیگر صحافیوں کی بڑی بھی ان کے ہمراہ تھی۔جنہوں نے شہدا کی یادگاروں پر چادر چڑھانے کے بعد ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

یاد رہے شہدا کی یاد گاروں پر ہر سال 6ستمبر کو سرکاری سطح پر تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مختلف سکولوں کے بچے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریر کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہدا کی یاد گاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جاتی ہے۔ جو تقریب بارشوں اور گنڈا سنگھ بارڈ پر فلڈ کی صورت حال کے پیش نظرتقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔