صدر کا دورہ پاکستان سیاسی صورتحال کے باعث موخر کیا گیا: چینی وزارت خارجہ

Pakistan, China

Pakistan, China

اسلام آباد (جیوڈیسک) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال کے باعث چین کے صدر کا دورہ پاکستان موخر کیا گیا، ان کا دورہ دونوں حکومتوں کی باہمی رضامندی سے موخر کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی صدر کو اگست کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا، ان کے دورہ پاکستان کی تاریخ سفارتی سطح پر طے کی جائیگی، ستمبر کے وسط میں چینی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملک رابطے میں ہیں۔