نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں کے خلاف تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2012 میں 95 ہزار کم سن بچوں کو قتل کیا گیا جبکہ 12 کروڑ لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یونیسف کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر گپتا را گیتا نے بتایا کہ دنیا بھر میں مذہب، ثقافت، نسل، سماجی و اقتصادی حالات سے قطع نظر بچے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ تشدد گھر اور سکول میں بھی کیا جاتا ہے جہاں بچوں کو محفوظ رہنا چاہئے۔
محققین کے مطابق تشدد کا آغاز عموما گھر سے ہوتا ہے اور دنیا بھر میں ایک ارب کے لگ بھگ بچے اپنے والدین یا پھر انکی دیکھ بھال کرنیوالوں کے ہاتھوں روزانہ تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تشدد کے خاتمے کیلئے سماجی رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔