انقلاب مارچ کے اسکرپٹ کا مشکوک کردار سامنے آ گیا

 Revolution March

Revolution March

اسلام آباد (جیوڈیسک) انقلاب مارچ کے اسکرپٹ کا مشکوک کردار سامنے آ گیا، مشکوک کردار نواز شریف حکومت کے خلاف قادری عمران گٹھ جوڑ میں سرگرم رہا جبکہ وہ مقتدر حلقوں تک رسائی کا دعوی دار ہے۔ مشکوک کردار کا نام ڈاکٹر اعجاز حسین ہے۔

ڈاکٹر اعجاز حسین پنجاب حکومت کے سابقہ پروگرام پڑھا لکھا پنجاب کی مہم کا حصہ رہا، پرویزالہی حکومت میں ایک پروگرام کا مشیر بھی رہا، 35 پنکچر کی کہانی گڑھنے کا سہرا بھی ڈاکٹر اعجاز حسین اپنے سر باندھتے ہیں۔