لاہور (جیوڈیسک) چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ میری بات کو فوج پر حملہ تصور کرنا غلط ہے، میں نے دھاندلی کا کوئی ذکر نہیں کیا، دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیے، ثبوت پیش کرینگے، میں نے صرف فوج کو بحران حل کرنے کیلیے درخواست کی ہے۔
ایسی ہی درخواست پہلے حکومت نے کی تھی، میں نے پرویز کیانی اور افتخار چودھری کی ذات پر بات کی، اداروں کے بارے میں نہیں۔
میری بات کو فوج پر حملہ تصور کرنا غلط ہے، تنقید کرنے سے قبل میری بات غور سے سن لی جاتی تو بہتر ہوتا۔