کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب ہوٹل کی پارکنگ میں فائرنگ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے حساس علاقے میں بلاول ہائوس سے متصل ہوٹل کی پارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات جاری ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے کسی ہلاک و زخمی کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔