اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF) کے بانی چیرمین ناہید حسین کا بیان

Karachi

Karachi

کراچی (خصوصی رپورٹ) اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF) کے بانی چیرمین ناہیدحسین نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام کو جمہوریت کے نام پر نازل ہونے والے حکمرانوں نے غلامی کی زنجیروں میں ایسا جھکڑلیا ہے کہ وہ نجات حاصل کرنے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیںکیونکہ انہیں نجات دلانے والوں کی گرد بہت ساری مکڑیاں تیزی سے جالا بلنے کی کوششیں کررہی ہیں جس کی واضح مثال PTV اور جاوید ہاشمی کا ڈرامہ گزشتہ دنوں دیکھنے کو ملا جوکہ اب بری طرح فلاپ ہوگیا کیونکہ ان ڈراموں سے عمران خان اور طاہر القادری کا Imageخراب کرنے کی کوششیں کی گئی مندرجہ بالا تلخ واقعات کا مقصد صرف نئی تبدیلی کو روکنااور حقیقی جمہوریت کا راستہ بند کرنا اس کے علاوہ باری باری کا گھٹیا کھیل مزید قائم رکھنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلا کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا وفد کی قیادت شیر افضل خان ایڈوکیٹ کررہے تھیں۔

ناہید حسین نے مزید کہا کہ پوری قوم تبدیلی چاہتی ہے اور یہی ایک حقیقت ہے 13اگست سے آج کی تاریخ تک پوری قوم نئی تبدیلی کے انتظار میں اعصابی تنائو کا شکار ہوچکی ہے مگر اسے کہی سے بھی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے کیونکہ حکومت اور اس کے اتحادی سیاسی چالیںچل رہے ہیں انہوں نے کہا PTVپر جان بوجھ کر حملہ کیا گیا تاکہ الزام انقلاب اور آزادی مارچ پر لگایا جاسکے یہ بھی حیریت کی بات ہے کہ PTVکی نشریات بند کروانے والے ان احساس آلات سے کیسے واقف تھے جس کی وجہ سے اسے بند کیا جاسکتا تھا یہ کیسے ممکن ہے دھرنا دینے والے مظاہرین میں بہترین ٹیکنیشن بھی موجود ہوں۔ اس کے علاوہ مخدوم جاوید ہاشمی کو عین اس وقت استعمال کرایا گیا جب عمران کی جیت کے امکانات 100% سو فیصد تھے۔

شاطر حمکرانوں نے مخدوم ہاشمی کے ذریعے ایک تیر سے تین شکار کرائے ایک طرف انہوں نے عمران خان کو قوم کے سامنے گندہ کرنے کی کوششیں کی دوسری طرف افواج پاکستان اور ISIکو نشانہ بنایا گیا اور اس طرح تیسری طرف عدلیہ کو آزاد فیصلوں سے باز رکھنے کیلئے اس کو بھی عمران خان سے منسوخ کیا ۔ ناہید حسین نے کہا حکومت اور حکمران اپنی نا اہلی ناکامی اور کرپشن دیکھتے نہیں اُلٹا حقوق مانگنے والوں پر اسمبلی میں تنقید کرتے ہیں جہاں تک اپوزیشن جماعتیں ہیں ان پر خوف تاری ہوگیا ہے کہ کہی ان کے دن بھی پورے نہ ہوجائے کیونکہ حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتیں مل کر اس کے علاوہ رج کے کرپشن کا مال کھارہی ہے ظاہر ہے نظام اور حکومت کی تبدیلی سے ان کی کرپشن کے راستے بند ہوجائیں گے اور اس طرح نظام کی مثبت تبدیلی کیلئے حکمرانوں اور اپوزیشن دونوں کو جانا پڑیگا ورنہ یہ آنے والے نئے نظام کو بھی دیمک کی طرح چاٹ جائیں گے۔

ناہید حسین نے آخر میں کہا کہ نئے نظام میں نئے اور ایماندار کے علاوہ اصول پسند نمائندوں کو شامل کیا جائے تاکہ قوم کو کچھ تو ڈیلیور حوسکے ورنہ ریپر کی تبدیلی سے اندر موجود برانڈ یا مواد مقدس نہیں ہوجائیگا یعنی ریپر اور برانڈ دونوں کی تبدیلی ضروری ہے ورنہ درجنوںافراد کی شہادت راہیگاں چلی جائے گی۔