اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک ماہ سے دھرنا جیل میں نظر بند وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ان کی کابینہ کو رہا کیا جائے، آئیں مل کر آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لاکھوں آئی ڈی پیز اور بارش متاثرین صوبائی حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔
آزمائش کی اس گھڑی میں خدمت ہی اصل سیاست ہے۔ پنجاب اور سندھ بے رحم سیلاب اور خیبر پختونخوا بے گھر افراد کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے دھرنے اٹھائیں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں۔