ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ PK68 پر ضمنی انتخاب آج ہو گا

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسما عیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسما عیل خان میں صوبائی حلقہ PK68 پر ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جا ری رہے گی۔ڈیرہ اسما عیل خان میں صوبائی اسمبلی کی یہ نشست سابق رکن جا وید اکبر خان کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی ہے

، پی کے اڑسٹھ پر سولہ امیدوارمد مقابل ہیں، مگراصل مقابلہ پا کستان تحریک انصاف کے احتشام جاوید اکبر اور آزاد امیدوار سابق صوبائی وزیر مال مرید کا ظم شاہ کے درمیان ہوگا ،الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی سا مان پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 108پو لنگ اسٹیشن میں سےاکتیس حساس ترین اورانتیس حساس قرار دیے گئے ہیں ،ضلع بھرمیں آج عام تعطیل ہوگی۔