سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

Pak Army Rescue Operations

Pak Army Rescue Operations

راولپنڈی (جیوڈیسک) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اتوار کے روز 2300 افراد کو محفوط مقامات پر منتقل کیاگیا۔پاک فوج کے جوان راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ملتان، ڈی جی خان، لیہ اور تریموں ہیڈ ورکس پرامدادی کارروائیوں کے لیے اہلکاروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 16 ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کے ذریعے متاثرین کو کھانے کی اشیا اور پانی پہنچایاگیا ہے۔