لاہور (جیوڈیسک) سروں کی ملکہ پلے بیک سنگر اور اداکارہ آشا بھوسلے آج اکیاسی ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ چلبلی آواز والی آشا بھوسلے جب لب کھولتی ہیں تو سامعین دل تھام لیتے ہیں۔ وہ انیس سو تینتالیس سے اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔
پیار کیسے اپنے چاہنے والوں کو باندھ دیتا ہے،آشا نے خوب بیان کیا۔ محبوب کی کسی اور سے دل لگی پر محبوبہ کی آپ بیتی بھی گلوکارہ نے کہی۔ سروں کی اس ملکہ نے ایک ہزار سے زیادہ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
آشا جی کا نام موسٹ ریکارڈ آرٹسٹ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، پدما وی بھوشن، فلم فئیرایوارڈ سمیت کئی اعزاز آشا کی گیلری کی زینت ہیں۔ چھ دہائیوں سے اپنی آواز کا جادو جگانے والی آشا بھوسلے آج بھی مداحوں کے دلوں میں بستی ہیں۔