ملتان : یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اضافہ

Sugar

Sugar

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے یوٹیلیٹی سٹور پر چینی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اضافہ کر دیا۔

شہر میں موجود یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 49 روپے سے بڑھ کر 60 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس سے شہریوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صارفین نے چینی کی قی کلو قیمت میں 11 روپے اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن انتظامیہ کیمطابق اوپن مارکیٹ میں اضافہ کی وجہ سے چینی کی قیمت مقرر کی گئی ہے اور ملتان زون کے یوٹیلیٹی سٹور پر چینی کی قلت کو بھی دور کر دیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوٹیلیٹی سٹور پر چینی کی مصنوعی قلت کو دور کرے اور چینی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔