بیجنگ: صوبہ ہینان میں طوفانی بارشیں، معمولات زندگی معطل

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) صوبہ ہینان کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب آ گیا ہے۔ اہم شاہراہیں، پارک اور نشیبی علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

خراب موسم کے باعث ریلوے اور بحری سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبے کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید سمندری طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق طوفانی بارشوں کا سلسلسہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔