اسلام آباد (جیوڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس طلب کر لیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی آج ہو گا۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت سینیٹ، قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس شام چار بجے سپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد ہوگا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس، سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں پر بات چیت ہو گی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث جاری رہے گی جبکہ حکومت کیطرف سے سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی امداد پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔