عراق میں داعش مخالف جرگے پر خود کش حملے میں 18 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

Suicide Attacks

Suicide Attacks

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شہر دولحیہ میں دولت اسلامی عراق و شام کے مخالین کے جرگے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحی شہر دولحیہ میں داعش مخالف جرگہ ہورہا تھا کہ پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو رکاوٹوں سے ٹکرا دیا جس کے بعد پیچھے آنے والے دوسرے حملہ آور نے اندر داخل ہوکر اپنے آپ کو اڑا ڈالا۔ مقامی انتظامیہ نے دونوں دھماکوں میں 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ دولحیہ میں داعش مخالف جنگجو انتہائی منظم ہیں جب کہ خود کش حملے کے وقت بھی مقامی قبائل اور داعش مخالف عسکریت پسندوں کے درمیاں عراقی حکومت کی حمایت کے لئے جرگہ جاری تھا۔