آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے اور آج گن شپ ہیلی کاپٹروں کی تازہ کارروائی میں مزید 10 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور دیگان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10 شدت پسند مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران اسلحہ کا ذخیرہ اور 5 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں شروع ہونے والے آپریشن ”ضرب عضب“ میں اب تک 900 سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ میرانشاہ، دتہ خیل، میر علی اور شوال سمیت شمالی وزیرستان کا 80 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے جذبے سے سرشار 82 فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔