ملت جعفریہ کے شہداء اور شہید علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر تعزیتی اجلاس

MWM Pakistan

MWM Pakistan

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں آئے دن شہید ہونے والے ملت جعفریہ کے شہداء اور شہید علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر تعزیتی اجلاس،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے کہا کہ کراچی میں ایک منظم سازش کے تحت ہماری نسل کشی جاری ہے ملت جعفریہ کے علماء نے ہمیشہ اپنے عوام کو امن محبت بھائی چارے کا درس دیا اور ملک میں کسی بھی قسم کے خلاف قانون و آئین اقدام کو ہمیشہ حرام قرار دیتے رہے لیکن پاکستان پر مسلط دہشت گردوں کے سرپرست حکمرانوں نے ہمیشہ ہمیں لاشوں کے تحفے دیے آخر یہ سلسلہ کب تک چلے گا انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کو یہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے اُن سے کام لیا جارہا ہے آج قاتل سرعام دندناتے پھر رہے ہیں کراچی میں سیاسی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شمالی وزیررستان کے طرز کا بے رحمانہ آپریشن کیا جائے تاکہ ان درندوں سے مملکت پاکستان سے پاک کیا جائے بصورت دیگر عوامی غیض و غضب سے نہ حکمران بچ سکیں گے نہ اُن کے کارندے دہشت گردبچ پائے گا ظلم کا نظام کوئی بھی برداشت نہیں کریگا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمارا تحفظ نہیں کر سکتی تو ہم اپنا تحفظ خود کرنا جا نتے ہیں مگر ہم اپنے وطن کی بقاء کی خاطر خاموش ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پولٹیکل کو نسل کے رکن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی نے اپوزیشن جرگے سے ملاقات کے بعد مرکزی رہنماوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور منافقانہ رویہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے موجودہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ عوام کو حقوق دینے میں سنجیدہ نہیں ہماری مذاکراتی ٹیم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مطالبات اور منزل کے حصول تک تحریک کو جاری رکھیں گے۔