مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے تحریک انصاف انصافین کی طرف سے بکروں کا صدقہ، صدقہ کا مقصد عمران خان پر منڈلاتے خطرات اور بلائوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ صدقے کا اہتمام انصافین سعودی عر ب کے عہدیداران حاجی سیف اللہ قصوری، زاہد محمود عوان، ڈاکٹر عمران، فرخ بشیر، ریاض بڈانی ، عمیر عابد، عدنان فاروقی ، مشتاق احمد، پروفیسر راشد، ارشاد خان اور قیصر جاوید نے کیا۔ اس موقع پر عہدیداران نے اجتماعی طور پر عمران خان کی لمبی عمر اور آزادی مارچ کی کامیابی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی اور ملکی وسائل پر قابض بلائوں سے آزادی حاصل کرنے اور ملک کو لا حق اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ اس موقع پر حاجی سیف اللہ قصوری نے کہا کہ عمران خان والد لیڈر ہے جو اس وقت ملک کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر لا سکتا ہے کیونکہ وہ کرپٹ نہیں اور نہ ہی اس کا پیسہ ملک سے باہر ہے۔ نہ وہ اللہ کے سوائے کسی سے مانگتا ہے نہ کسی کے آگئے جھکتا ہے۔ اس لئے ملک کو اس وقت عمران خان جیسے سچے اور ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وطن عزیز اندورنی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے وقت میں پاکستان کے جوانوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تما م تر سیاسی ،مسلکی ،علاقائی اور گروہی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی ،استحکام اور امن کے لئے پاکستان کے پرچم تلے جمع ہو جائیں، پاکستان دشمن قوتوں نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف مختلف سطح پر سازشیں کی کبھی ہمیں سیاسی تفریق کے ذریعے تو کبھی کسی اور تفرقہ میں الجھا کر پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کے نت نئے حربے استعما ل کئے جس کے نتیجے میں آج پاکستان بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے۔اب وقت آچکا ہے کہ ہم پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو سمجھیں اور ایک قوم بن کر پاکستان کی حفاظت کے لیے پاکستانی پرچم تلے جمع ہو جائیں،ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کی سیاست کے باعث ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی اہم وجہ اسلام آباد میں دھرنوں کی سیاست ہے ، محب وطن شہری پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی سیاست کرنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ جام کر کے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا سکے۔ دھرنوں اور اشتعال انگیزی کی سیاست کے باعث ملک کو اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ دھرنوں کے سربراہان خود کو عوام اور ملک دوست ثابت کرنے پر مصر ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)200کے وی کا ٹرانسفامر دوسرے روز بھی تبدیل نہ ہو سکا، واپڈا اہلکاروں کی طرف سے 12ہزار روپے کا مطالبہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے شدید احتجاج، واپڈ اہلکار خود کی ٹرانسفامر خراب کر دیتے ہیں اور بھاری نذرانے کے بعد ٹھیک کر دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق للیانی چرچ کے قریب لگایا گیا 200کے وی کا ٹرانسفامر دو روز قبل جل گیا تھا جو کہ نذرانہ نہ دینے کی وجہ سے ٹھیک نہ ہو سکا، آل پاکستان مسلم لیگ قصور کے نائب صدر منیر امد قصوری، شہزار رحمت، عدنان احمد، بشیر احمد، کرم داد، علی احمد ودیگر شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اہلکا ایس ڈی او ریاض رحمانی کی ملی بھگت سے ٹرانسفامر خود ہی خراب کر دیتے ہیں اور بھاری نذرانے لینے کے بعد دوبارہ لگا دیا جاتا ہے۔ ہمارے محلہ میں لگایا گئے200کے وی کے ٹرانسفامر کے جلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اس محلہ میں نہ تو کوئی شخص ای سی چلاتا ہے اور نہ ہی کوئی امیر شخص رہائشی پذیر ہے جس کا لوڈ زیادہ ہو۔ اس ٹرانسفامر میں نقص صرف اور صرف12ہزار روپے ہتھیانے کی خاطر ڈالا گیا۔ہم نیب سے مطالبہ کرتے ہیں واپڈا اہلکاروں کے اثاثہ جات چیک کئے جائیں جو راتوں رات کروڑ پتی بنتے جا رہے ہیں۔ اگر نیب نے فوری نوٹس نہ لیا تو ہم مکمل ثبوت کے ہمراہ نیب کو خود درخواست دیں گے۔