عقیدت ختم ہونے کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔ قاری اشفاق سعیدی

لیہ : عقیدت ختم ہونے کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔ حضرت مہر علی گولڑوی ، حضرت بابو جی اور حضرت لالہ جی نے قادیانیوں کے خلاف جرأت مندانہ جنگ لڑی۔ اور سرخرو ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر سید غوث محمد گیلانی اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ نے جماعت اہلسنت کے اجلاس میں اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ جنہیں دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا گیا ہے۔ حکومت عقیدہ ختم نبوت آرڈنینس پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد کروا کر یہود و ہنود کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قادیانی ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔ جن کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلکی اختلافات کے باوجود ختم نبوت کے معاملے پر تمام مسلمان متحد اور متفق ہیں۔

Qari Ashfaq Speech

Qari Ashfaq Speech